علی سدپارہ کی تلاش ،خصوصی سرویلنس طیارے کے ذریعے سرچ آپریشن کا فیصلہ تینوں کوہ پیمائوں کا ابھی تک کوئی سراغ نہیں مل سکا.
علی سدپارہ کی تلاش ،خصوصی سرویلنس طیارے کے ذریعے سرچ آپریشن کا فیصلہ,
تینوں کوہ پیمائوں کا ابھی تک کوئی سراغ نہیں مل سکا.
دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کی مہم جوئی کے دوران لاپتا ہونے والے پاکستانی کوہ پیما علی سدپارہ سمیت 3 کوہ پیماؤں کا چوتھے روز بھی سراغ نہیں مل سکا۔ علی سدپارہ سمیت کے ٹو سر کرتے ہوئے لاپتا ہونے والے تینوں کوہ پیماؤں کو ڈھونڈنے کے لیے آج خصوصی سرویلنس طیارے کے ذریعے سرچ آپریشن کیا
جائے گا۔
خیال رہے کہ موسم سرما کے دوران کے ٹو سر کرنے کی مہم جوئی کے دوران علی سد پارہ اور دو غیر ملکی کوہ پیما 5 فروری کو لاپتا ہوگئے تھے۔ .علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ نے گزشتہ دنوں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے والد کے سخت سردی میں اتنی بلندی پر بچنے کے چانسز انتہائی کم ہیں، اب لاشوں کی تلاش کی جانی چاہیئے
Comments
Post a Comment